کراچی 27 فروری 2023 ( جعفریہ پریس پاکستان ) مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے منعقدہ برسی شہداء سیہون و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے، شہداء کے خاندانوں نے اپنی بلند ہمتی اور محکم جذبات کو معاشرے میں منتقل کیا ہے، ایسےجذبے اور پختہ عزم ملت کی تعمیر و ترقی کا سبب بنتے ہیں، شہداءِ سیہون کی قربانی سے ملت جعفریہ کمزور نہیں ہوئی بلکہ اس سے ملت کی استقامت و پائیداری اور فولادی عزائم میں اضافہ ہوا ہے،تکفیریت کے مکروہ چہرے کو متنازعہ ترمیمی بل جیسے نقاب سے ڈھانپنا قوم و ملک کے مفاد میں نہیں ہے، متنازعہ ترمیمی بل کی صورت میں جو لوگ تکفیریت و ناصبیت کے ہاتھ میں خنجر تھما رہے ہیں وہ در حقیقت ملک و قوم سے خیانت کر رہے ہیں، مکتبِ تشیّع کے خلاف تشدّد آمیز رویے بے سود ہیں۔ کرونا و سیلاب متاثرین کیلئے ہمارے تمام کام سیاسی مقاصد کیلئے نہیں بلکہ خدمت، عقیدے، عشق اور گہرے ایمان کی بنیاد پر تھے۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت