رقہ پر فضائی حملوں میں بھاری جانی نقصان
شام کے شہر رقہ میں سرکاری فورسز اور داعش کے شدت پسندوں کے درمیان شدید لڑائی کا سلسلہ جا ر ی ہے اور دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔
رقہ کو داعش کا دارالخلافہ تصور کیا جاتا ہے جہاں دولت اسلامیہ کے تین سے چار ہزار شدت پسند جنگجو موجود ہیں۔امریکہ اور اس کے حلیف ممالک کی جانب سے بھی اسی علاقے میں فضائی حملوں کا سلسلہ جا ر ی ہے۔اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ رقہ میں امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک کے فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہریوں کا جانی نقصان ہو رہا ہے۔