راولپنڈی
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک پاکستان کے رکن اسمبلی گلگت بلتستان جناب ایوب وزیری اور مولانا شیخ منور حسین منوری کی سربراہی میں وفد کی ملاقات علاقائی امور سمیت گلگت بلتستان کے سیاسی حالات اور عوامی مسائل پر مفصل گفتگو ہوئی جناب ایوب وزیری نے عوامی مسائل کے حل کے لئے اسمبلی میں کی جانے والی موثر پیشرفت اور عوامی فلاح کے منصوبوں سے آگاہ کیا قائد محترم نے مختلف سیاسی و عوامی امور سے متعلق رہنمائی کی اور وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وفد نے قائد محترم کی مسلسل رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا