• عزاداری کیخلاف کسی قسم کی رکاوٹ یا محدودیت قبول نہیں کریں گے ،مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل
  • پاکستانی زائرین کیلئے عراق بارڈر کھولنا احسن اقدام ہےشیعہ علماء کونسل پاکستان
  • بلند پہاڑی( کے ٹو ) کے کوہ پیما واجد اللہ نگری کا قائد ملت جعفریہ پاکستان کا شکریہ
  • جی ایم شاہ کے فرزند کی دستار بندی قائد ملت جعفریہ پاکستان کے فرزندان نے قل خوانی میں شرکت کی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر علامہ ناظر عباس تقوی سیلاب متاثرین کے درمیان
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت پر نوجوان بھی سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت و سرپرستی میں زہرا اکیڈمی کا ملک بھر میں فلڈ آپریشن جاری
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کے رفیق و سابق محافظ سید جی ایم شاہ انتقال کرگئے
  • ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری کارکنان امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد جاری

تازه خبریں

رہبر انقلاب اسلامی کا آزادی اسٹیڈیم میں رضاکار فورس کے تاریخی اور عظیم اجتماع سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی کا آزادی اسٹیڈیم میں رضاکار فورس کے تاریخی اور عظیم اجتماع سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی کا آزادی اسٹیڈیم میں رضاکار فورس کے تاریخی اور عظیم اجتماع سے خطاب

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں رضاکار فورس کے ایک لاکھ افراد کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اقتدارمحض نعرہ نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہےاور دنیا کا ہر منصف مزاج انسان ایرانی قوم کی عظمت کا معترف ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آج دنیا اور ایران حساس مرحلے میں ہیں ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی علمی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پیشرفت سے دشمن سخت ناراحت ہیں اور وہ ایرانی قوم کی عزت و عظمت کو سلب کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن ایرانی جوان اپنی علمی صلاحیتوں کی بدولت اپنے اعلی اہداف اور مقاصد کی طرف گامزن ہیں ۔ دشمن ہمیں غفلت میں ڈال کر ہماری پیشرفت کو روکنا چاہتا ہے ۔ دشمنوں کی برہمی اور ناراحتی کے باوجود ایرانی قوم نے اپنے اعلی اہداف کی سمت آدھا راستہ طے کرلیا ہے۔

ایران نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں بڑی عالمی طاقتوں کو ناکامی اور شکست سے دوچار کیا۔ اور آج بھی علمی ، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی محاذوں پر ہمارا عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف جہاد اور جنگ جاری ہے۔