• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

رہبر معظم انقلاب اسلامی آپریشن کے بعد اسپتال میں ایک ہفتہ داخل رہنے کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں

جعفریہ پریس – رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آپریشن کے بعد اسپتال میں ایک ہفتہ داخل رہنے کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسپتال سے نکلتے وقت ایک انٹرویو میں ایرانی قوم ، اعلی شخصیات اور حکام  کے اظہار محبت نیز اسپتال میں معالجہ ٹیم کے ڈاکٹروں کی زحمات پر شکریہ ادا کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس انٹرویو میں علاقہ کے اہم مسائل اور امریکہ کی مداخلت کے بارے میں اہم نکات پیش کئے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے داعش کے خلاف امریکی اتحاد کو کھوکھلا، پوچ  اور امریکی مفاد پر مبنی قراردیا اور  اس اتحاد میں ایران کی دعوت کے سلسلے میں امریکی حکام کی رفتار ،مؤقف اور دعوؤں کے بےبنیاد ، جھوٹ اور متضاد ہونے کے بارے میں ٹھوس شواہد کی طرف اشارہ کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عراق میں داعش کی کمر عراقی عوام اور فوج نے توڑی ہے اور عراق میں داعش کی کمر توڑنے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے بلکہ اس کام کو عراقی عوام اور فوج نے انجام دیا ہے اور خود امریکی اور داعش بھی اس حقیقت کو جانتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ داعش کو بہانہ بنا کر عراق اور شام میں بھی پاکستان کی طرح ہر جگہ بمباری کرنا چاہتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عراق میں جب داعش کا مسئلہ پیش آیا تو امریکیوں نے عراق میں اپنے سفیر کے ذریعہ ایران سے داعش کے خلاف تعاون کی درخواست کی اور میں نے اس درخواست کی مخالفت کی ، کیونکہ امریکیوں کے ہاتھ آلودہ ہیں . رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکی وزیر خارجہ نے ذاتی طور پر ایرانی وزیر خارجہ آقائی ظریف سے تعاون کی درخواست کی جسے ظریف نے رد کردیا۔