تازه خبریں

ریاست عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی تحفظ کو یقینی بنائیں۔ ( علامہ سید محمد عباس رضوی صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان)

دہشت گردی کے واقعات سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں
ریاست عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی تحفظ کو یقینی بنائیں۔
( علامہ سید محمد عباس رضوی صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان)
(سکردو) اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر اور ممبر گلگت بلتستان کونسل علامہ سید محمد عباس رضوی نے پاراچنار بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ریاست عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی تحفظ کو یقینی بنائیں۔ وقفے وقفے سے دہشت گردانہ کاروئیاں اور بے گناہ شہریوں کو خون ناحق بہانا ناقابل برداشت ہے۔ ریاست تما وسائل بروئے کار لا کر ملوث عناصر کو کیفر کر دار تک پہنچائیں۔ صرف زبانی اعلانات اور دہشت گردی کے خلاف بیانات سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی بلکہ ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے ان کی سہولت کاروں کو بھی سکنجے میں کسا جائے۔