زائرین اربعین کی سکیورٹی کے لیے حشد الشعبی کے تقریبا 10 ہزار رضاکار تعینات

زائرین اربعین کی سکیورٹی کے لیے حشد الشعبی کے تقریبا 10 ہزار رضاکار تعینات

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کے کمانڈر علی الحمدانی کا کہنا ہے کہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ میں دسیوں لاکھ عراقیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی فورسز کی تعداد دو گنا بڑھا دی گئی اور اس طرح اب حشد الشعبی کے 9 ہزار 500 رضاکار کربلائے معلی میں تعینات ہوئے ہیں اور 266 گاڑیاں بھی گشت کر رہی ہیں۔

20 صفر 1443 ہجری قمری مطابق 27 ستمبر 2021 کل بروز پیر ایران اور عراق میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا اصحاب و انصار کا چہلم ہے اور اس موقع پر ہر سال دسیوں لاکھ ملکی اورغیر ملکی زائرین کربلا پہنچتے ہیں۔