- زائرین کی آمد ورفت کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ،علامہ عارف واحدی وفاقی سیکرٹری داخلہ سے ٹیلی فونک رابطوں کے بعد تفتان بارڈراور کوئٹہ میں پھنسے ہزاروں زائرین کربلا کیلئے روانہ زائرین کوروانہ کئے جانے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور صوبائی حکومت بلوچستان کے مشکور ہیں،مرکزی سیکرٹری جنرل راولپنڈی /اسلام آباد ( جعفریہ پریس
قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل کا وفاقی سیکرٹری داخلہ اور صوبائی حکومت بلوچستان سے ٹیلی فونک رابطوں کے بعد تفتان بارڈراور کوئٹہ میں پھنسے ہزاروں زائرین کے تمام قافلے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ۔علامہ عارف واحدی کا کہنا تھاکہ وقت کی کمی اور طویل سفر اپنی جگہ پر لیکن حکومتی عدم تعاون کے باعث سینکڑوں قافلے کو ئٹہ میں پھنسے ہوئے تھے جنہیں کوئٹہ سے تفتان بارڈر پر جانے کیلئے این او سی سمیت دیگر مشکلات کا سامنا تھا ۔ زائرین کے مسئلہ کے حل کیلئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کوٹیلی فونک رابطہ کے ذریعے زائرین کی مشکلا ت اور قوم میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اُمید ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت بلوچستان زائرین کے مسئلہ کو جامع اور منظم انداز میں مستقل بنیادوں پرحل کر کے ان کے آئینی ، قانونی،بنیادی اور شہری حقوق کو یقینی بنائیں گی۔اور ہنگامی بنیادوں پر تفتان بارڈر اور کوئٹہ میں موجودہزاروں زائرین کو کر بلا معلی روانہ کرنے کیلئے بروقت اقدامات کریں گے ۔جس پر وفاقی سیکرٹری داخلہ نے علامہ عارف حسین واحدی کو یقین دیانی کرائی کہ زائرین کے مسئلہ کوترجیح بنیادوں پر حل کی جائیگا۔بعد ازاں وفاقی سیکرٹری داخلہ نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کرکے تفتان بارڈر اور کوئٹہ میں پھنسے ہزاروں زائرین کو چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام میں شرکت کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کئے اور زائرین کو کوئٹہ سے تفتان بارڈرکی طرف روانہ کیا اور اطلاع کے مطابق تمام قافلے تفتان بارڈر کے راستے ایران میں داخل ہو چکے ہیں او ر اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں ۔جس پر علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کو نسل پاکستان نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور صوبائی حکومت بلوچستان کا تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔