زائرین کی توہین ناقابل برداشت عمل ہے حکومت و ریاستی ادارے پاکستانی زائرین کے مسائل حل کریں شیعہ علماء کونسل پاکستان (جعفریہ پریس ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے زائرین اور تفتان بارڈر کے مسائل کے حوالے سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کریں اس مسئلے کی وجہ سے پاکستان کے عوام میں شدید بے چیی پائی جاتی ہے مرکزی سکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف واحدی نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ا س سلسلے میں مسلسل اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں ہم مسائل کو بات چیت سے حل کرتے ہیں حکومت اس سلسلے میں فوری اقدامات کرے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان بلوچستان کے صدر علامہ اکبر زاہدی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ زائرین کا مسئلہ ایک طویل عرصے سے موجود ہے پاکستانی شہریوں کی توہین ناقابل برداشت ہیں اس حوالے سے ہم بلوچستان کی صوبائی حکومت سمیت اعلی اداروں سے رابطے کرچکے ہیں ہم مزید ان سے اس مسئلے کے حل کے لئے مطابہ کرتے ہیں زائرین کے مسئلے کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری،صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی،صدر خیبر پختونخواہ علامہ حمید امامی صد ر شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان آغا عباس رضوی نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے