تازه خبریں

ملک بھر میں زائرین کی صورتحال پر دفتر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اطلاعیہ جاری

زائرین کی موجودہ صورتحال سے متعلق شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اطلاعیہ

٭ تفتان بارڈرپر مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے 44 زائر ین وغیر زائرین موجود ہیں۔
٭ سکھر سے گذشتہ دور روز میں 239زائرین گھروں میں پہنچ چکے ہیں ۔بقیہ 100کے قریب زائرین تاحال موجود ہیں ۔
٭ ڈیرہ غازی خان سے 39 زائرین گھروں میں پہنچ چکے ہیں۔
٭ کل گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان اوردرازندہ سے101اور آج 38 زائرین وغیر زائرین گھروں میں پہنچ چکے ہیں۔
اب صرف 29زائرین قرنطینہ سنٹر میں موجود ہیں۔
٭ پشاور سے 152زائرین و غیر زائرین گھروں میں پہنچ چکے ہیں جبکہ3زائرین پوزیٹو رپورٹس کی وجہ سے سنٹر میں ہیں ۔
٭ علی پور ضلع مظفر گڑھ سے 36زائرین گھروں میں پہنچ چکے ہیں۔
٭ لیہ سے64زائرین گھروں میں پہنچ چکے ہیں۔
٭ لاہور سے34زائرین گھروں میں پہنچ چکے ہیں۔
٭ سرگودھا سے4زائرین گھروں میں پہنچ چکے ہیں ۔
٭ ملتان سے اسلام آبادکے4زائرین گھروں میں پہنچ چکے ہیں۔
٭ جھنگ سے38 زائرین آج گھروں کو روانہ ہوں گے ۔
٭ راجن پور سے 40زائرین کو آج روانہ کیا جا رہا ہے

اعلی سطح رابطوں کے بعد بزریعہ   پی آئی اے 138 زائرین بغداد سے  اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ تہران سے زائرین کی واپسی بذریعہ پی آئی اے فلائٹ کوششیں جاری ہیں۔
زائرین کو سہولتیں بہم پہنچانے اور دیکھ بھال کیلئے
٭ مرکز،مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی،مرکزی نائب صدر/ مسئول امور زائرین علامہ مظہر عباس علوی
٭ مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر،ڈیرہ اسماعیل خان
٭ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل توقیر حسین بابا، امور پنجاب
٭ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی عسکر آخونزادہ،پشاور
٭ صدر شمالی پنجاب علامہ سبطین حیدر سبزواری کی سربراہی میں صوبائی نائب صدر مولانا حافظ سید کاظم رضا نقوی ،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سید جعفر عباس نقوی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرزا تقی علی،فیصل آباد ضلعی صدر سید غضنفر عباس ترمذی ،اٹک ضلعی صدر سید وقار نقوی،لاہور ڈویژنل صدر قاسم علی قاسمی ،ضلعی صدر ملک شوکت علی اعوان،جنرل سیکرٹری سید جعفر حسین شاہ،فعال و سدا بہار کارکن چوہدری صغیر عباس ورک،گوجرانوالہ ضلعی صدر امانت علی غوری۔
٭ جنوبی پنجاب ڈیرہ غازیخان ، صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کی سربراہی میں ڈویژنل صدرسید ندیم حیدر نقوی ایڈووکیٹ اورملتان میں صوبائی انچارج امور عزاداری مولانا سید اظہر حسین شیرازی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات ذیشان حیدر ،سیکرٹری مالیات سید قاسم علی نقوی ، ترجمان میڈیا سیل بشارت عباس قریشی، اسسٹنٹ آرگنائزر ضلع ملتان باقر حسین بلوچ ،سید ذیشان حیدر شمسی مرکزی صدرJSOپاکستان
٭ سکھر،SUCسندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی سربراہی میں سینئر نائب صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی ،
جنرل سیکرٹری علامہ ریاض حسین الحسینی ،ڈویژنل سیکرٹری سکھر ڈویژن مولانا امداد حسین حسینی،ضلعی صدر مولانا ریاض حسین روحانی۔
٭ خیبر پختونخواڈیرہ اسماعیل خان میں ، ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری اور خصوصی طور پر تحصیل صدر ڈیرہ اسماعیل خان سید انصار علی زیدی۔
٭ صوبائی صدر خیبرپختونخواعلامہ حمید حسین امامی کی جانب سے رابطے ۔
٭ کوئٹہ ،صوبائی صدر علامہ اکبر حسین زاہدی۔
٭ گلگت بلتستان سکردو ، علامہ آغا سید محمد عباس رضوی، گلگت میں سینئر نائب صدر دیدار علی جنرل سیکرٹری علامہ شیخ مرزا علی
٭ مرکزی ،صوبائی/علاقائی ڈویژنل ،ضلعی،تحصیلی اور یونٹ عہدیداران و کارکنان
٭ مرکزی دفتر ،صوبائی /علاقائی دفاتر
٭ ذیلی اور ملی تنظیمیں
٭ بیرون ملک دفاتر قائد
مسلسل مصروف عمل ہیں اورخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
سوائے ملتان ملک بھر کے تمام مراکز سے زائرین براہ راست گھروں کو بھجوائے جا رہے ہیں جبکہ ملتان کے زائرین کو ان کے متعلقہ اضلاع میں بھجوایا گیا ملتان میں دو سے تین بار ٹیسٹ لینے کے باوجود اضلاع میںان کے دوبارہ ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں.جو صریحاً زیادتی اور معنی خیز ہے۔

منجانب: مرکزی دفتر شیعہ علماء کونسل پا کستان