زہرا آکادمی پاکستان کے زیر تعاون قائد ملت جعفریہ کی زیر سرپرستی ضلع بھکر کے علاقہ علی خیل میں سلائی مشینوں کی تقسیم :ثقلین فردوسی
کلورکوٹ ( ثقلین فردوسی) قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی فقیہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ کی زیر سرپرستی زہرا آکادمی پاکستان کے زیر تعاون اورمولانا محمد رمضان نعیمی( جامعۃُالعباس الجعفریہ کلورکوٹ )کے زیر انتظام ضلع بھکر کے علاقہ سادات علی خیل کے 12گھرانوں میں کاروبار کے ذاتی وسیلہ کی فراہمی کے سلسلہ میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔سلائی مشینیں انتہائی غریب و مستحق سادات گھرانوں کے مرد و خواتین حضرات کو دی گئیں جن کے پاس کوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا اورزندگی کے گزر بسر میں بے بہا مسائل کا سامنا تھا ۔ایسی غربت زدہ سادات کو غربت سے نکالنے کے لیے حجۃُالاسلام والمسلمین علامہ الشیخ شبیر حسن میثمی صاحب (زہراآکادمی پاکستان)نے ان سادات کے 12گھرانوں کو سلائی مشینیں فراہم کیں جس سے وہ کپڑے سلائی کر کہ باعزت طریقہ سے اپنے بچوں کو پیٹ پال سکتے ہیں ۔ ۔سلائی مشینوں کی تقسیم قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی فقیہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ ،حجۃُالاسلام والمسلمین علامہ الشیخ شبیر حسن میثمی صاحب(چیئرمین زہراآکادمی پاکستان،مرکزی رہنماء شیعہ علما کونسل پاکستان) اور مولانا محمد رمضان نعیمی صاحب نے اپنے دست مبارک سے کی ۔سلائی مشینوں کی تقریب کا انعقاد بروز سوموارمورخہ 27مارچ2017کو مسجد فاطمۃُالزہرا ؑ نلکا سیداں،علی خیل میں کیا گیا۔ذریعہ آمدن کے ذاتی وسیلہ کی فراہمی پر خانوادوں نے تہہ دل سے قائد ملت جعفریہ پاکستان نمائندہ ولی فقیہ آیۃُاللہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ کا شکریہ ادا کیا ۔