جعفریہ پریس – سالانہ مجلس عزا بسلسلہ شہادت جناب سیّدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا بمقام امام بارگاہ قصر سیّدہ فاطمہ الزہرا ۖ کوٹ خادم علی شاہ ساہیوال میں منعقد ہوئی۔ مجلس ِ عزا میں جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی رضا بٹ، ساہیوال کی ڈویژنل آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران محمد رضا اور عرفان صفدر، شیعہ علماء کونسل پاکستان ساہیوال کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری سیّد وقار رضا مشہدی، ضلعی جنرل سیکرٹری رانا علیم جاوید، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام حسین خان بلوچ، ضلعی فنانس سیکرٹری محمد انور جاوید حسینی، ضلعی آفس سیکرٹری سیّد سبطین رضا مشہدی اور سٹی صدر سیّد جوہر حسن زیدی نے شرکت کی۔ مجلس ِ عزا سے مولانا اختر حسین نسیم، مولانا آغا ندیم عباس بلوچ، ذاکر ِ اہلبیت اقبال ناصر چانڈیو، ذاکر ِ اہلبیت اسد رضا نوتک، ذاکر ِ اہلبیت عظیم الیاس، ذاکر ِ اہلبیت قمر عباس سرتی اور ذاکر ِ اہلبیت سیّد سبط ِ حسن شیرازی نے خطاب کیا۔ اختتام ِ مجلس پر پنجاب بھر سے آئی ہوئی ماتمی سنگتوں نے جناب ِ رسول ِ خدا ۖ کی بارگاہ میں اُنکی بیٹی ۖ کا پُرسہ پیش کیا۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات