جعفریہ پریس – سانحہ پشاور امامیہ مسجد میں خودکش حملوں کے خلاف شیعہ علماء کونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن اور انجمن جعفریہ خیرپور ناتھن شاہ کی طرف سے مرکزی امام بارگاہ سے نیشنل پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ حیات آباد پشاور کےخلاف شیعہ علماء کونسل جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن اور انجمن جعفریہ خیرپور ناتھن شاہ کی طرف سے مرکزی امام بارگاہ سے نیشنل پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی شہر کے مختلف چوراہوں سے ہوتی ہوئی نیشنل پریس کلب پہنچی جہاں پر مرکزی امام بارگاہ کے خطیب و امام جمعہ علامہ مہدی رضا قمی، شیعہ علماء کونسل خیرپور ناتھن شاہ کے صدر مولانا رفیق مہدی، انجمن جعفریہ کے رہنما سید اظہر حسین ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن دادو ڈویژن کے صدر سید شفقت شاہ ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن دادو ڈویژن کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری فیاض جعفری اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ شکارپور کے بعد اب پشاور میں یہ دردناک حادثہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد مظلوم انسانوں کا خون بہاتے رہیں گے اور ہم مذمت کرتے رہیں گے اور حکومت مظلوم قوم پر ظلم دیکھتی رہیگی، آخر کب تک ہم دہشتگردی کا سامنہ کرتے رہینگے ؟ اور کب تک اپنے بہن، بھائیوں، ماؤں، بچوں ، بزرگوں کی لاشیں اٹھاتے رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے صوبے میں دہشتگردی پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، کے پی کے حکومت مستعفی ہوجائے ، انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے اور دہشتگردوں کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی