سانحہ اے پی ایس، یومِ تعلیم
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے جاری بیان میں کہا کہ 16 دسمبر 2014ء کا سانحہ اے پی ایس ایک بڑا انسانی المیہ تھا۔ اب ہر سال یہ دن ہمیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کا موقع دیتا ہے تاکہ قوم کے بہتر مستقبل کے لیے جامع حکمت عملی کی جانب بڑھا جائے۔ آج کے دن ہمیں یہ خود احتسابی کرنا ہوگی کہ اپنے گزشتہ رویوں کی بدولت ہم نے بحیثیت قوم، مجموعی طور پر کیا کھویا اور کیا پایا۔ ہمیں اسی تناظر میں آگے بہتری لانا ہوگی۔
آج کے دن ہمیں یہ بھی عہد کرنا ہوگا کہ ہم تعلیم کے میدان میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہیں گے۔
سید راشد حسین نقوی
مرکزی صدر جے ایس او پاکستان