سانحہ بیروت کے خطے پرگہرے اثرات مرتب ہونے کااندیشہ ہے۔علامہ ساجدنقوی
مسلم اُمہ،بیروت دھماکے پرصدمے اورتشویش میں مبتلاہے،قائد ملت جعفریہ
راولپنڈی /اسلام آباد6اگست2020ء( جعفریہ پریس پاکستان)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بند ر گاہ پر ہونے والے دھماکے میں سینکڑوں انسانی جانوں کے ضیاع ،ہزاروں شہریوں کے زخمی ہونے اورلاکھوں انسانوں کے بے گھرہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہسانحہ بیروت کے خطے پرگہرے اثرات مرتب ہونے کااندیشہ ہے۔اگروہ حادثہ تھاتوبھی اوراگرصہیونی قوتوں کی کارستانی تھی توبھی، اعلیٰ سطحی تحقیقات وقت کاتقاضاہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم اُمہ بیروت دھماکے سے صدمے اورتشویش میں مبتلاہے۔ ہم اس سانحہ پرافسوس اوردکھ کااظہارکرتے ہیں۔ہماری ہمدردیاں اورجذبات لبنانی عوام کے ساتھ ہیں۔زخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعاکے ساتھ ،جاں بحق افرادکے ورثاسے ہمدردی اورتعزیت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ لبنان کی دارلحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ہو نے والادھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کے اثرات 240 کلومیٹر دور مشرقی بحیرہ روم کے ملک قبرص میں محسوس کیے گئے جہاں لوگوں نے اِسے زلزلہ سمجھا۔اس دھماکے سے بندرگاہ اور اس کے نواح میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور کاروباری اور رہائشی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں، دھماکے میں اب تک 137 افراد جاں بحق اور 5ہزار سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 3لاکھ سے زیادہ افرادبے گھرہوگئے ہیں۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت