تازه خبریں

سانحہ راولپنڈی ، پاکستان کی تمام مذہبی جماتوں کے ہمراہ علما کی پریس کانفرنس تکفیری پھر تنہا

جعفریہ پریس اسلام آباد سانحہ راولپنڈی مختلف دینی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس جلوسوں کی بندش کی بات کرنا ٹھیک نہیں ہر فقہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے عقائد کے مطابق عمل کرسکے مولانا فضل الرحمان

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں تمام مذہبی جماتوں کے مرکزی  رہنماں جن میں  شیعہ علما کونسل پاکستان  کے علامہ عارف واحدی ، جمعیت  علما اسلام کے مولانا فضل الرحمان ، جماعت اسلامی کے منور حسن ، جمعیت  علما پاکستان کے صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے شرکت کی پریس کانفرنس میں  جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، گرفتار دہشت گردوں نے مساجد اور امام بارگاہوں پر حملوں کا اعتراف کیا ہے، اتحادِ امت کے لئے مزید قانون سازی کی ضرورت ہے تو ضرور کی جائے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ لاوٴڈ اسپیکر کا غیر ضروری استعمال بند کیا جائے عزاداری سیدالشہدء اور جلوسوں کی بندش کے مطالبے سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ جلوسوں کی بندش کی بات کرنا ٹھیک نہیں ہر فقہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے عقائد کے مطابق عمل کرسکے، تاہم جلوسوں اور دیگر معاملات کی بہتری کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے