جعفریہ پریس- سانحہ شکار پورکے خلاف شیعہ علماء کونسل پاکستان اور جے ایس او کی جانب سے صوبہ پنجاب میں پریس کلب لاہور کے سامنےصوبائی صدر علامہ مظہر عباس علوی ،صوبائی سینئرنائب صدر علامہ حافظ کاظم رضا نقوی اور ضلع لاہور کے صدرعلامہ حسن رضا قمی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی-ریلی میں تنظیمی کاکنان اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی-
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ سانحہ شکار پور سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ 21 ترمیم کی حمایت کرتے ہیں بلا تفریق دہشت گردوں کو لٹکایا جائے اور اپریشن ضرب عضب کا دائرہ وسیع کیا جائے چھپے دہشت گردوں کو کونوں سے نکال کر تختہ دار پر لٹکایا جائے –
علامہ حا فظ کاظم رضا نقوی نے کہا کہ ہم جنرل راحیل شریف کو سلام پیش کرتے جنہوں نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے قدم کو اگے بڑھایا 421فورس میں آنے والے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں یہ آپ کی قیادت میں دہشت گردی کو ختم کر کے دم لیں گے-
علامہ حسن رضا قمی نے کہا کہ آخر کب تک شیعہ عوام کا قتل ہوتے رہیں گا اب ان دہشت گردعناصر کے سرپرست اپنے اپ کو پھانسی کے پھندے کے لیےتیار کرلیں جنرل راحیل شریف آپ کو غاروں سے نکال نکال کر ان معصوم جانوں کا بدلہ لیں گے-