جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل نوابشاہ کی جانب سے سانحہ شکار پور اور پشاور کی امامیہ مسجد میں خود کش حملوں کے خلاف مرکزی امام بارگاہ موہنی بازار سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی نوابشاہ پریس کلب پہنچی جہاں شرکاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی- ریلی میں شعیہ علماء کونسل نوابشاہ، جے ایس او کے کارکنان اور مومنین نے شرکت کی- اس موقع پرعلامہ سید اقبال زیدی،مولانا صالح شر،مولانا عابد زرداری،مولانا عالم مری، محمد حسین چانڈیو،ممتاز سیال اور دیگر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے دونوں واقعات افسوسناک و خون کے آنسو رلانے والے ہیں لیکن حکومت دہشتگردوں کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔ شیعہ علماء کونسل رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حالیہ سانحات کے حقائق کو منظرعام پرلاکرقوم کوآگاہ کیاجائے اوران سانحات میں ملوث مجرموں کونشان عبرت بنایا جائے، جن دہشتگردوں کو عدالتوں کی جانب سے سزائے موت دی گئی ہے حکومت اس پر فوری عملدرآمد کرے ، ضرب عضب آپریشن کو وسیع کر کے پورے ملک کے دہشت گردوں کے خلاف جاری کیا جائے ۔