سانحہ فتح پو ردرگاہ ، معصوم لوگوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،علامہ عارف واحدی
عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ملک دشمن عناصر کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ردّالفساد کومزیدتیز کرنا ہو گا،مرکزی سیکرٹری جنرل
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیںراولپنڈی /اسلام آباد 06اکتوبر 2017 ء شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے گنداواجھل مگسی کے قریب درگاہ فتح پور شریف میں ہونے والے خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور یہ ملک دشمن عناصر ملک کی سا لمیت کے لئے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد علامہ ساجد نقوی کے وژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اتحاد و حدت اور صبر وتحمل پر یقین رکھتے ہیں اورملک دشمن عناصر کو ملک پارہ پارہ کر نے کے تمام عزائم خاک میں ملادیں گے۔ لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھاکہ سانحہ کی اطلاع ملتے ہی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل بلوچستان علامہ اکبر حسین زاہدی ،ڈویژنل صدر مولانا عبدالماجد جوادی ،عہدیداران اور کارکنان کے ہمراہ گنداواضلع جھل مگسی کے قریب درگاہ فتح پور شریف پہنچے اور سجادہ نشین درگاہ فتح پور شریف سے ملاقات کی اور اس سانحہ درگاہ فتح پور شریف پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت پیش کی اور شہداء کے جنازوں اور تجہیز و تدفین میں شرکت کی اور زخمیوں کی عیادت کی ، اس موقع پرقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی سجادہ نشین درگاہ فتح پور شریف پیر سید سرفرازعلی شاہ کے بڑے فرزندپیر سید یونس علی شاہ سے فون پر تعزیت کی اور شہدا کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن اورخونی درندے ہیں جنہیں روکنا ہوگا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ملک دشمن عناصر کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ردّالفساد کومزیدتیز کرنا ہو گا تاکہ وطن عزیز سے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ ہو اور ملک امن کا گہوارہ بنے ۔