تازه خبریں

سانحہ لبنان : تین روزہ سوگ کا اعلان تنظیمی و غیر تنظیمی سرگرمیاں ملتوی

سانحہ لبنان : تین روزہ سوگ کا اعلان تنظیمی و غیر تنظیمی سرگرمیاں ملتوی

اناللہ و اناالیہ راجعون
مردِ میدان، مجاہدعظیم ،محافظِ آبروِ امت، ریئسِ مقاومت ،حضرت حجةالاسلام والمسلمین
شہید سیدحسن نصرا۔۔ہ سربراہ حزب اللہ لبنان اور ساتھیوں کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملت اسلامیہ کے عظیم سپوت کی شہادت کے افسوس ناک و الم ناک سانحہ پر تمام تنظیمی و غیر تنظیمی مصروفیات کو ملتوی کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور سید حسن نصراللہ رح کی شہادت کو عالم اسلام کا عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے عوام الناس سے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ:۔
1۔ صیہونی و سامراجی ظلم و زیادتی کیخلاف، اور مظلوم فلسطینی و لبنانی عوام کے حق میں پروگرامات کا انعقاد کیاجائے۔
2۔ قرآن خوانی و مجالس تراحیم کا انعقاد کیا جائے۔
3۔ جمعة المبارک( 4اکتوبر 2024ئ) کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے۔
منجانب:دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان