قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور گورنر خیبرپختونخواہ کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں گورنر کے پی کے سانحہ پاراچنار کو انتہائی سنگین اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔علامہ ساجد نقوی نے پاراچنار میں بدامنی اور دہشت گردی کے مسلسل واقعات پرتشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کوتعزیتی پروگراموں میں درپیش مشکلات کا فوری خاتمہ کیا جانا چاہیے جس پر گورنر نے مناسب سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی
دریں اثناء شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی کا بھی کمشنر کوہاٹ سے سانحہ پاراچنار کے حوالے سے رابطہ ہوا جس میں باہمی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سانحہ کے متاثرین سے ہر ممکن تعاون اور قاتلوں اور دہشت گردوں کی گرفتاری اور متاثرین کی دادرسی کے لئے تمام تر اقدامات برؤے کار لانے کا یقین دلایا گیا ۔یادرہے کہ قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کے حکم پر شیعہ علماء کونسل صوبہ خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی بھی پاراچنار پہنچ چکے ہیں اور وہ بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان‘ مرکزی سیکریٹری علامہ عارف واحدی اور صوبائی انتظامیہ سے بدستور رابطے میں ہیں۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی