• اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا
  • عزاداری مذہبی و شہری آزادیوں کا مسئلہ، قدغن قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ

تازه خبریں

 سوئیڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبیا کے واقعات دنیا کے امن کےلئے خطرہ،انتہاءپسندی ہر روپ میں قابل مذمت ہے، قائد ملت جعفریہ

سانحہ کابل انتہائی تشویشناک، افغان حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے قائد ملت جعفریہ

 سانحہ کابل انتہائی تشویشناک، افغان حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کرے، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی
 سوئیڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبیا کے واقعات دنیا کے امن کےلئے خطرہ،انتہاءپسندی ہر روپ میں قابل مذمت ہے، قائد ملت جعفریہ
ضلع دادو کے گاﺅں میہڑ میں ہونیوالی آتشزدگی بچوں سمیت کئی لوگوں کے انتقال ، جانوروں اور مالی نقصان پر بھی گہرے دکھ کا اظہار
 راولپنڈی /اسلام آباد20 اپریل 2022 ء( جعفریہ پریس پاکستان   ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کابل میں ہونیوالے سانحہ، میہڑ(دادو)میں ہونیوالی آتشزدگی میں ہونیوالے قیمتی جانی نقصان پر گہر ے دکھ کا اظہار، سوئیڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبیا کے حالیہ واقعات پر بھی گہری تشویش کا اظہار، عالمی برادری کو بڑھتی ہوئی انتہاءپسندی کا نوٹس لینا ہوگا،صرف مذمتی بیانات ،افسوس کے اظہار ، ایام مختص کرنے جیسے بیانات سے دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل ہائی سکول میں ہونیوالے سانحہ، میہڑ ضلع دادو سندھ میں رات گئے لگنے والی آتش زدگی کے سانحات اور سوئیڈن و ہالینڈ میں کی جانیوالی گستاخیوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید سا جد علی نقوی نے کہاکہ افغانستان میں مسلسل ہزارہ برادری سمیت پرامن شہریوں کو دہشت گرد نشانہ بنارہے ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کابل ہائی سکول میں ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں اور افغان عوام سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے بروقت امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہونے اور رکاوٹوں بارے اطلاعات پر وضاحت کو ضروری قرار دیا ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سوئیڈن اور ہالینڈ میں پے درپے گستاخیاں کرنے اور اسلاموفوبیا کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انتہاءپسندی جس بھی روپ میں ہو وہ نہ صرف قابل مذمت بلکہ قابل گرفت ہے ۔ مغربی دنیا نے بار بار متوجہ کرنے کے باوجود نہیں اٹھائے عالمی برادری اور خصوصاً امہ میں اس حوالے سے تحرک موجود نہیں ہے ۔صرف اقوام متحدہ کی جانب سے اسلامو فوبیا کا دن مختص کرنے، عالمی برادری کی جانب سے اظہار افسوس یا مذمت ان مسائل کا حل نہیں ، دنیا میں قیام امن کےلئے باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی و مقدس ہستیوں اور کتب کا احترام لازمی قرارداد ے کر خلاف ورزی کرنیوالوں کےخلاف سخت ترین اقدامات کرنا ہونگے ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے سندھ کے ضلع دادو کے گاﺅں میہڑ میں ہونیوالی آتشزدگی بچوں سمیت کئی لوگوں کے انتقال ، جانوروں اور مالی نقصان پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی فی الفور امداد کی جائے اور اس سانحہ کی تحقیقات کی جائیں ۔