تازه خبریں

سانحہ یوم عاشور راولپنڈی کے بعد پیدا ہونیوالی ملکی صورتحال پر قائد ملت جعفریہ نے سینٹرل کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

جعفریہ پریس – نمائندہ ولی فقیہ  قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سینٹرل کمیٹی کا اہم اجلاس طالب کرلیا- تفصیلات کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ یوم عاشور راولپنڈی کے بعد پیدا ہونیوالی کشیدہ صورتحال کے حوالے سے سینٹرل کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ طلب کئے گئے اس اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحا ل خصوصاً سانحہ راولپنڈی کے بعد پنجاب سمیت ملک بھر کی کشیدہ صورتحال پرغور کیاجائیگا جبکہ تمام امور کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کرینگے۔