کوٹ مٹھن راجن پور:شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نےدرگاہ شریف پیر خواجہ غلام فرید رح کے سالانہ عرس کے عضیم الشان پروگرام (وحدت کانفرانس)میں شرکت کی جس کی صدارت درگاہ شریف کے سجادہ نشین جناب پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ نے کی،ملی یکجہتی کونسل کے دیگر بھی کئی راھنما شریک ھوئے۔
علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں مشائخ عظام کی اسلام اور پاکستان کے لئے خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پیر معین الدین کوریجہ نے عرس پر ھم سب کو بلا کر محبت و اخوت کے فروغ کے لئے بہت بڑا قدم اٹھایا ھے ھم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں،ان مبارک درگاھوں سے پوری امت کو ھمیشہ اسی طرح اتحاد و محبت کا پیغام ملتا رھا ھے انشااللہ یہ سلسلہ اسی طرح پہلے سے بھی بڑھ چڑھ کر جاری رھے گا،تمام مسالک کے جید علمائ کرام نے ملک میں فرقہ واریت کی سازش کا مقابلے کرنے کے لئے ملی یکجہتی کونسل قائم کر کے اتحاد و وحدت کے مشن کو عملی طور پر بھرپور انداز میں آگے بڑھایا،قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے دیگر سب قائدین کے ساتھ ملکر ملکی بقا و سلامتی اور پرچم اسلام کی سربلندی کے لئے بنیادی کردار ادا کیا حالانکہ اس وقت دھشتگردی عروج پر تھی اور ھم سخت پریشر میں تھے۔
علامہ صاحب نے آمریکی دھمکیوں اور عالمی سطح پر امت کے خلاف سازشوں کے بارے میں کہا کہ ھم نے ھمیشہ یہ کہا ھے کہ امت مسلمہ اور پاکستان کا اصل دشمن امریکا ھے اب حکمران بھی تسلیم کر رھے ھیں ھم سب واضح اعلان کر رھے ھیں کہ اب وقت آگیا ھے کہ آمریکی سامراج کے مقابلے میں ملی غیرت کا ثبوت دیتے ھوئے اسٹینڈ لیں پاکستان کی غیور قوم اس پالیسی پر اپنے ملک کی عزت اور عظمت کے لئے اپنی حکومت اور سیکورٹی اداروں اور فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ھونگے۔