• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

سرزمین لیہ کے ہزاروں غیور مومنین اپنے محبوب قائد کا تاریخی اور شاندار استقبال کیلئے مکمل تیار۔ لیہ لبیک یا حسین (ع) کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی آج صبح دو روزہ دورہ پر لیہ روانہ ہو چکے ہیں اور لیہ مومنین کی کئی ہفتوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔ جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج کا جب سورج طلوع  ہوا تو سرزمین لیہ کی بستی بستی ، چوک چوک اور گلی گلی میں جوش و خروش نظر آیا ۔ مومنین بڑے بڑے قافللوں کی صورت میں کوٹ سلطان کی طرف رواں دواں تھے ہرطرف جوش وخروش اورمومنین کا جذبہ قابل دید تھا ۔ جب مختلف قافلے سلطان کوٹ کے مرکزی کاروان سےملحق ہوئے تو استقبالیہ کاروان کئی میلوں تک نظر آنے لگا ۔ اس موقع پرنوجوانوں کا جذبہ دید نی تھا ۔ جعفریہ پریس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہم لاوارث قوم نہیں بلکہ ہمارے پاس نظام ولایت موجود ہے اور آج ہم قائد ملت جعفریہ پاکستان کو سفیر مولا حسین (علیہ السلام) سمجھ کر تجدید بیعت کیلئے یہاں آئے ہیں ۔
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کوٹ سلطان میں اس وقت قدم رکھنے کی جگہ نہیں رہی اور انتظامیہ حضرات بہت مشکل سے مومنین کو کنٹرول کر رہے ہیں تا کہ استقبالیہ پروگرام اپنی شان و شوکت سے منعقد ہوسکے ۔ اطلاعات کے مطابق قائد ملت جعفریہ کوٹ سلطان سے بستی توحید جائیں گے جہاں پر انہوں نے جامعۃالفاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا ) کے سالانہ پروگرام میں خصوصی شرکت اور صدارتی خطاب فرمائیں گے ۔ جبکہ راستہ میں مختلف بستوں اور شہروں میں استقبالیہ کیمپوں میں بھی مومنین سے خطاب فرمائیں گے ۔