قمراہ سکردو
(جعفریہ پریس پاکستان گلگت بلتستان)
سرکردہ گان ،عمائدین و جوانان قمراہ کا اہم اجلاس۔ علامہ۔سید حسن فلسفی نائب صدر اسلامی تحریک ضلع سکردو کی خصوصی شرکت۔ حالات حاضرہ اور ایکشن 2020کے حوالے سے اہم فیصلے۔
١۔مکمل اتفاق و اتحاد سے اسلامی تحریک پاکستان کے کنڈیڈیٹ جو علاقہ قمراہ سے (محمد شبیر حافظی) ہے انکو کامیاب کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
٢۔الیکشن مہم کو انتہائی نظم وضبط کے ساتھ چلائیں گے۔
٣۔شرکاے اجلاس علاقے میں اور پورے حلقہ باہمی رواداری اور محبت کو فروغ دیں گے۔
٣۔علماء کرام،بزرگوں اور جوانوں کی مربوط زمہ داریاں ہونگی۔
۴۔ شرکاے اجلاس نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی اور اسلامی تحریک پاکستان کے مقامی قیادت کے دانشمندانہ فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
اور علاقہ قمراہ کو خصوصی اہمیت دینے کا شکریہ ادا کیا گیا۔
اور قیادت و جماعت کے اعتماد پر بھرپور طریقے سے کارکردگی کے اظہار کا بھی اعلان کیا گیا۔