سعودی عرب, شہزادہ محمد بن سلمان ولی عہد مقرر

سعودی عرب کےفرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ محمد بن نایف کو ولی عہد کے منصب سے برطرف کر دیا ہے اور اُن کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقرر کردیا ہے۔ شہزادہ سلمان کے پاس وزیر دفاع کا بھی عہدہ برقرار رہے گا اوروہ نائب وزیر اعظم بھی ہوں گے۔
شاہی فرمان کے مطابق شاہ سلمان نے شہزادہ عبدالعزیز بن سعودد بن نایف کو وزیر داخلہ جبکہ احمد بن محمد السالم کو نائب وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔ اُن کا عہدہ وزیر کے مساوی ہو گا۔شہزادہ بندر بن فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کو جنرل انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ کا معاون مقرر کیا گیا ہے۔شاہی فرمان کے مطابق نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزسے اظہار وفاداری کا سلسلہ آج شروع ہو جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here