سعودی عرب : مسجد نبوی کے قریب خودکش حملے میں ملوّث 46 مشتبہ افراد گرفتار

سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ سال مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب خودکش حملے میں ملوّث دہشت گردوں کے گروہ سے وابستہ چھیالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کے مطابق مشتبہ افراد کو ساحلی شہر جدہ سے گرفتار کیا گیا جن میں سعودی شہریوں کے علاوہ غیرملکی بھی شامل ہیں۔دہشت گردوں نے گزشتہ سال مسجد نبوی میں حملے کے لئےبارود سے بھری بیلٹ خودکش بمبار کو مہیا کی تھی۔حملہ آور بمبارنے مسجد نبوی کے احاطے میں واقع پارکنگ ایریا میں دھماکہ کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here