سعودی عرب میں ہونے والے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ مدینہ منورہ اور صوبہ قطیف میں بے گناہوں کی مظلومانہ شہادت سعودی سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔(اسلامی تحریک پاکستان بلتستان)سکردو(جعفریہ پریس) اسلامی تحریک پاکستان بلتستان کے صدر حجتہ السلام علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے سعودی عرب میں ہونے والی دہشت گردی کے افسوسناک واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ اور قطیف میں ہونے والے دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور یہ حادثات، سانحات اور دہشت گردی سعودی سکیورٹی اداروں کی منہ پر سیاہ طمانچہ ہے۔اور ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ جو ملک دوسرئے برادر اسلامی و عرب ممالک میں دہشت گردی ختم کرنے نکلے ہیں ان کو خبر نہیں کہ خود انکا ملک دہشت گردی کی کتنی لپیٹ میں ہے سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ اپنے شہریوں کی جان ،مال ،عزت و آبرو کی حفاظت کے ساتھ انہیں اپنے ملک کے شہری ہونے کا احساس دلائے۔ اور شہریوں کو وہ تمام حقوق اور سہولیات دیں جو آج اکیسویں صدی کے ایک ترقی یافتہ یا ترقی پسند ملک کے شہریوں کو حاصل ہوتی ہیں۔ ساتھ ہم یہ بھی وثوق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی عرب اسلام کے آفاقی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آس پاس کے ممالک میں امن و سکون قائم کریں۔ اور عالم اسلام کے سب سے بڑئے روحانی مرکز کے متولیاں عزت و شرف مسلمان اور غیرت عرب کا بھی خیال کریں۔ اور جہاں جہاں سعودی مداخلت ہے خصوصا یمن پر طویل عرصے سے مسلط کردہ جنگ کو روک دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here