تازه خبریں

سعودی عرب نے برلن سے احتجاجاً سفیر کو واپس بلالیا

سعودی عرب نے برلن سے احتجاجاً سفیر کو واپس بلالیا

سعودی عرب نے ریاض میں مقیم لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کے بارے میں جرمنی کے وزیرخارجہ کے بیان پر برلن سے احتجاجاًاپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کی طرف سے ہفتہ کی صبح جرمنی کے وزیرخارجہ SIGMAR GABRIEL کے بیان پر ایک احتجاجی بیان جاری کیاگیا ہے،جرمنی کے وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں کہاتھا کہ سعد حریری کو ان کی مرضی کے خلاف ریاض میں رکھاگیا ہے۔