تازه خبریں

سعودی عرب کی مسجد امام رضا میں ہونیوالے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

دہشتگردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں، عبادتگاہوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے،قائد ملت جعفریہ پاکستان
اسلام آباد 29 جنوری2016ء ( )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سعودی عرب کے علاقے الاحساء میں ہونیوالے دہشتگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ، دہشت گردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں،
جمعہ کو سعودی عرب کے علاقے الاحساء کی مسجد امام رضا میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ دہشت گردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں یہ درندے انسانیت کے دشمن اور انسانوں کے خون کے پیاسے ہیں۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا بھی اظہار کیا۔
علامہ ساجد نقوی نے سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ’’ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں اور عبادت گاہوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے‘‘۔