• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

سعودی عرب کی یمن میں جارحیت قابل مذمت ہے، سعودی عرب کو فلسطین وغزہ میں جمہوریت بچانے کا خیال کیوں نہیں آتا،علامہ محمد رمضان توقیر

جعفریہ پریس – سعودی عرب کی یمن میں جارحیت قابل مذمت ہے ، سعودی عرب کو فلسطین و غزہ میں جمہوریت بچانے کا خیال کیوں نہیں آتا جہا ں اسرائیل مظالم ڈھا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علما کونسل خبیر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے اپنے بیان میں کیا – انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم دوستی کی بنا پر ملک و قوم کو قربان کرنا چاہتا ہے ۔ پاکستان ابھی تک خود اندرونی دہشت گردی کا شکار ہے وزیر اعظم پہلے ملکی حالات درست کریں اور کوئی بھی ذاتی فیصلہ لینے سے پہلے پاکستان میں رہنے والے طبقات کے احساسات کا خیال رکھے ۔ پاکستانی وزیر اعظم کی کوئی ذاتی فیکٹری نہیں کہ اپنی مرضی سے فیصلے لیں ۔
یمن کی عوام اگر حکمرانوں سے تنگ ہے تو وہ اپنا حق حاصل کرنے کیلئے اٹھ کھڑے ہیں ان کا اپنا معاملہ ہے ۔ پاکستان کی یمن کے خلاف سعودی عرب کی حمایت میں اٹھایا جانے والے اقدام ملک کیلئے خطرناک ثابت ہو گا۔پاکستان موجودہ حالات میں کسی بھی بیرونی جنگوں کا حصہ بننے سے گریز کرے اور حکمرانوں کو عوام کی اجازت کے بغیر کوئی قدم اٹھانے کا حق حاصل نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب فلسطین میں جمہوریت اور مسلمانوں کے تحفظ کیلئے کیوں کوئی اقدام نہیں اٹھاتا۔جہاں پر مسلمانوں کو غلام بنایا جا رہا ہے یمن کی صورتحال پر وزیر اعظم کے اقدامات پر تشویش ہے –