تازه خبریں

عبدالعلیم خان کی آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات

آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے عبدالعلیم خان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے عبدالعلیم خان کی ملاقات

سربراہ اسلامی تحریک پاکستان قائدِ ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے استحکامِ پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیرِ مواصلات عبد العلیم خان نے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ جبکہ استحکامِ پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میا، صوبائی صدر پنجاب رانا نذیر احمد خان، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب شعیب صدیقی اور جنرل سیکرٹری ضلع لاہور رانا جاوید اقبال شریک تھے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اور مختلف اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلامی تحریک پاکستان کی ویب سائٹ دیکھیں

مزید تصاویر دیکھیں