تازه خبریں

سفارتی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے اپنی دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان –

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط خان نے بھارتی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا مسئلہ اہم ہے، مسائل کا حل سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہئے، پاکستان بھی بات چیت کے ذریعے ہی مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔