تازه خبریں

سفری پابندی کے حکم نامے میں صدارتی اختیارات کا تجاوز کیا گیا ہے:عدالت

سفری پابندی کے حکم نامے میں صدارتی اختیارات کا تجاوز کیا گیا ہے:عدالت

امریکی ریاست ہوائی کی عدالت نے آٹھ ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندی سے متعلق صدر ٹرمپ کے تازہ حکم نامے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔
یہ تیسرا موقع ہے کہ سفری پابندی سے متعلق صدر ٹرمپ کے حکم نامےپر عملدرآمد روکا گیاہے۔صدر ٹرمپ نےشام ، ایران، لیبیا، صومالیہ، چاڈ، یمن، شمالی کوریا اور وینزویلا کی بعض شخصیات پر سفری پابندیاں عائد کی ہیں جن پر آج سے عملدرآمد ہونا تھا۔عدالت نے مطابق فیڈرل امیگریشن کے قانون کے تحت صدر ٹرمپ کے پاس اس قسم کی پابندیاں عائد کرنے کا اختیار نہیں۔مقدمہ ریاست ہوائی میں مسلم ایسو سی ایشن آف ہوائی اور دوسرےافراد نے دائر کیا تھا۔ دو روز قبل میری لینڈ کی ایک عدالت نےبھی اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سفری پابندی کے حکم نامے میں صدارتی اختیارات کا تجاوز کیا گیا ہے۔