سندھ حکومت عزاداری امام حسینؑ کے سلسلے میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کرے شیعہ علماء کونسل پاکستان
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے جاری بیان میں کہا کہ سندھ حکومت عزاداری امام حسین ؑ کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کرے سبیلوں جلوس و مجالس کے سلسلے میں سندھ انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے اس سلسلے میں ہم ہمیشہ سے کہتے آرہے ہیں کہ عزاداری ہماری شہری آزادی کا مسئلہ ہے اس پر کسی قسم کی پابندی اجازت نامہ کے نام پر یا کسی اور نام پر غیر قانونی ہے اگر ہمیں اس حق سے روکنے کی کوشش کی گئی تو حالات کی ذمہ داری خود انتظامیہ پہ ہوگی ان کا مزید کہنا تھا کہ صفائی لائٹس اور مرمت کے کاموں میں بھی سندھ حکومت غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں درگاہ حضرت لال شہباز ؒ پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریں گے