تازه خبریں

سندھ طاس معاہدہ پُرامن تعاون کی مثال ہے:امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان پُرامن تعاون کی ایک مثال ہے۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے وزیر خزانہ اسحاق ڈارسےسندھ طاس معاہدےپربات کی ا و ر دونوں ملکوں کوتنازعہ بات چیت سےحل کر نے پر زور دیا ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت گزشتہ پچا س سال سے سندھ طاس معاہدے پر عمل پیرا ہیں۔دونوں ملکوں کو اپنے تمام مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہئیں۔ جان کربی نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان،چین اورروس کےمذاکرات کابھی خیرمقدم کر تا ہے۔ افغانستان اورہمسایہ ملک افغان عوام کی بہتری کیلئےبات چیت کریں۔