تازه خبریں

سندھ و بلوچستان میں قائد ملت جعفریہ کی جانب سے عشرہ مجالس کا انعقاد

سندھ و بلوچستان میں قائد ملت جعفریہ کی جانب سے عشرہ مجالس کا انعقاد

سندھ و بلوچستان میں قائد ملت جعفریہ کی جانب سے عشرہ مجالس کا انعقاد قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ السید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام سندھ و بلوچستان بالخصوص تھر کے پسماندہ علاقوں میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی عظیم الشان قربانی کے احیاء اور تبلیغ کیلئے گذشتہ 10 سالوں کی طرح امسال بھی خواتین اور مرد حضرات کیلئے 300 سے زائد عشرہ مجالس کا انعقاد کیا گیا ہےجس کیلئے مبلغین دور دراز کا سفر طے کرکے عشرہ مجالس کے مقامات تک پہنچیں اور مجالس عزا سے خطاب کیا اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کے مقصد سے آگاہی فراہم کی ۔