جعفریہ پریس- سندھ کے ممتاز عالم دین اورتحریک جعفریہ پاکستان نواب شاہ کے سابقہ ضلعی صدر علامہ شیخ علی احمد نجفی دنیا ئے فانی سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں گوٹھ زوار قربان علی مری میں شیعہ علماء کونسل نواب شاہ کے رہنماء مولانا محمد عالم مری کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی صدر علامہ محمد باقر نجفی، شیعہ علماء کونسل خیرپور کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ غلام رضا مری،سید افضال زیدی، شیعہ علماء کونسل نواب شاہ کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چانڈیو، باغ علی شاہ، احمد شاہ،غلام علی شاہ، ملازم حسین شاہ،اطہر شاہ،خادم حسین مری ،شیر باز خان مری اور مختلف مکاتب فکر کے سماجی مذہبی شخصیات اور سینکڑوں مومنین نے شرکت کی ۔
جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے شیعہ علماء کونسل سندھ کے صوبائی صدرعلامہ محمد باقر نجفی نے اس موقع پر سید زین العابدین شاہ کی اہلیہ اور سید محسن علی شاہ اور سید احسن علی کی والدہ کے انتقال پر انکی رہائش گاہ پر تعزیت کی۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی