• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

کابل میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے قائد ملت جعفریہ

سپریم کورٹ کی کارروائی اور فیصلے بھی اردو میں ہونے چاہیں، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

سپریم کورٹ کی کارروائی اور فیصلے بھی اردو میں ہونے چاہیں، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

قومی زبان اردو کے ساتھ مادری زبانوں کو بھی انکا آئینی و جائز حق دیا جائے، قائد ملت جعفریہ
آرٹیکل 251 جہا ں قومی زبان کے حق کی بات کرتاہے وہی مادری زبان کے تحفظ کی بھی ضمانت دیتاہے، پیغام
راولپنڈی /اسلام آباد11مارچ022 ء(جعفریہ پریس پاکستان ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ ہم روز اول سے اردو زبا ن کو اس کا آئینی و جائز حق دینے کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں،سپریم کورٹ کے واضح حکم کے با وجود خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں،سپریم کورٹ کی کارروائی بھی اردو میں ہونی چاہیے اور سپریم کورٹ کے فیصلے بھی قومی زبان اردو میں تحریر کرائے جانے چاہیں تاکہ سپریم کورٹ میں اپنے فیصلوں پر عملدرآمد اور اردو زبان کا عملی استعمال و نفاذ ہو تا دکھائی دے ۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود آئین کے آرٹیکل 251 کے نفاذ سے گریز کیا جاتا رہاہے اور اب بھی یہی تاخیری حربے استعمال ہورہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے 2015 میں ملک میں ردو زبان کو نافذ کرنے اور دیگر صوبائی وعلاقائی زبانوں کی ترویج واشاعت سے متعلق حکم جاری کیا تھا لیکن وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت نے اس پر آج تک عملدرآمد نہیں کیا ہے حکومت کو زیادہ قت دینا مناسب نہیں عملدرآمدکرایا جائے ۔آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ ہم منتظر ہیں کہ ملک میں قوانین کے ساتھ کیسز کے فیصلے بھی اردو میں دیئے جائیں تاکہ عوام کی اکثریت ان سے مستفید ہوسکے ۔