ماہ مبارک رمضان میں سکردو کے کیبل نیٹ ورک کی بندش قابل مذمت ہے۔
ارباب اقتدار پہلے حقوق دیں پھر ٹیکس نفاز کی بات کرئے ۔
سکردو کیبل نیٹ ورک اور پاک کیبل کو فی الفور کام کرنے دیا جائے۔
( علامہ شیخ فدا حسن عبادی )
سکردو (پ۔ر) اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے سکردو شہر کی دو اہم کیبل نیٹ ورک کو پیمرا کی جانب سے بند کیے جانے کی مذمت کی اور ماہ مبارک رمضان میں اہم تبلیغی اور علمی پروگراموں کی بندش سمیت خبر ی دنیاسے عوام کو دور رکھنے کی پیمرا کے اس اقدام کو نامناسب قرار دیا۔ اور کہا کہ ارباب اقتدار اس خطے کی بنیادی حقوق کو تحفظ دیں۔ بنیادی انسانی حقوق سمیت تمام حقوق جو بحیثیت شہری تمام پاکستانیوں کو حاصل ہیں وہ یہاں کے غریب عوام کو دیں پھر ٹیکس اور نفاز ٹیکس کی بات کرئے۔ حقوق دیے بغیر ٹیکس کو گلگت بلتستان کے غیورعوام اپنے اوپر ارباب اقتدار کی جانب سے ظلم گردانتے ہیں۔ اور عوام کسی ظالمانہ پالیسی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ ہم پیمرا کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہاں کے کیبل نیٹ ورک کو کام کرنے دیا جائے۔ اور عوام کے جمہوری حقو ق کاخیال رکھیں۔ جس طرح ہم پورے ملک میں قانون کا یکساں نفاز چاہتے ہیں اسی طرح پورے ملک کے عوام کے برابری کے حق کی بات کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے ۔ صوبائی حکومت کے وزیر اطلاعات اپنے علاقے میں ہونے والے ناانصافیوں کا فی الفور نوٹس لیں۔ اور پیمرا سمیت دیگر تمام حکومتی اداروں کو اس جانب متوجہ کریں۔ گلگت بلتستان کونسل کے قیام کے بعد تقریب حلف برداری میں خود علامہ سید محمد عباس رضوی صوبائی صدر اسلامی تحریک نے وزیر اعظم پاکستان کے سامنے تمام حکومتی عہدیداروں کے سامنے برملا مطالبہ رکھا تھا ۔ پہلے خطے کو بنیادی حقوق دیے جائیں ۔ پھر ٹیکس کی بات کرئے۔