تازه خبریں

سیت پورامام بارگاہ کے واٹرکولر سے ١٢کلو وزنی بم درآمد

جعفریہ پریس۔ مظفرگڑھ ، علی پورمیں واقع امام بارگاہ سیت پورمیں ١٢ کلو وزنی بم بروقت ناکارہ بنا کرسیت پور شہرکوبڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق متولی امام بارگارہ مولانانجم الحسنین نے پولیس تھانہ سیت پورکواطلاع دی کہ واٹرکولرکے اندرمشکوک مواد موجود ہے ،اطلاع پر پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا جبکہ خود ڈی اس پی علی پورعزیزخان درانی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، دھماکہ خیز مواد کے ساتھ بیٹری اوردیگرآلات بھی منسلک تھے،بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت بم کوڈی فیوزکردیا۔