جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ جعفریہ یوتھ نے اپنے آغاز میں جوانوں کے لیے جس جدید اور نئے راستے اور نئی منزل کا تعین کیا تھا اس پر مرحلہ وار کام ہورہا ہے اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے جوان جعفریہ یوتھ کے فورم سے اپنی قومی قیادت ‘ قومی جماعت اور مکتب کی بہترین نمائندگی کے لیے ملک کے مختلف اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسی تسلسل میں حالیہ دنوں یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے لیے جعفریہ یوتھ کی مرکزی ٹیم کے رکن سید تصور کاظمی کا انتخاب ایک خوش کن اور حوصلہ افزاء خبر ہے جسے ہم جعفریہ یوتھ کی کامیابیوں میں سے ایک کامیابی تصور کرتے ہیں۔
جعفریہ اسٹڈی سنٹر میں سید تصور کاظمی کے اعزاز میں ایک ہنگامی اور مختصر تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی نے کہا کہ دور حاضر تعلیم یافتہ اور باصلاحیت جوانوں کا دور ہے جس میں روایت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں بلکہ مذہب سے کردار سازی کرکے جدید افکار کے ساتھ لیس ہوکر اگر میدان عمل میں آئیں گے تو دور حاضر کے چیلنجز کا صحیح اور جرآت مندانہ مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ہم جعفریہ یوتھ سے مربوط جوانوں کی تربیت اس نہج پرکررہے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو زیور تعلیم اور تربیت سے لیس کرکے مذہب کے اعلی وارفع روشن فکری پر مبنی اصولوں کے ذریعے معاشرہ سازی کی تحریک چلائیں تاکہ دنیا پر ہمارا روشن اور باوقار چہرہ نمایاں ہو۔ ہمیں توقع ہے کہ سید تصور کاظمی انہی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یوتھ پارلیمنٹ میں ہماری آواز بن کر سامنے آئیں گے۔
یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان کے پارلیمنٹیرین اور جعفریہ یوتھ کی مرکزی ٹیم کے رکن سید تصور کاظمی نے شرکائے تقریب کو جوانوں کی اسمبلی کے اہداف ‘ اغراض و مقاصد اور طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ انتخاب میرے لئے اعزاز ہے جس کے ذریعے میں اپنے مذہب و مکتب کی اعلی تعلیمات اور روشن افکار پاکستان کے دیگر علاقوں کی نمائندگی کرنے والے ممبران اور جوانوں تک پہنچا سکوں گا۔ جعفریہ یوتھ کے تنظیمی ‘ سیاسی اور سماجی تجربے نے پہلے بھی ہر مرحلے پر میری رہنمائی کی ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی اس رہنمائی کے تحت ہی میدان عمل میں خدمات انجام دیتا رہوں گا۔
سید تصور کاظمی نے کہا کہ ہمارے جوانوں کو روایت پسندی اور محدودیت نے تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے انہی ان خود ساختہ دائروں سے نکالنے کی ذمہ داری ہم پہلے جعفریہ یوتھ کے فورم سے ادا کررہے تھے اب اس ذمہ داری میں مزید وسعت آئے گی اور ہم یوتھ پارلیمنٹ کے فورم سے پاکستان کے ہر جوان تک اپنا مثبت اور پرامن پیغام پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ گلگت بلتستان سے لے کر کوئٹہ وکراچی تک ملک کے ہر حصے میں موجود باصلاحیت جوانوں کو حوصلہ اور رہنمائی دے کر میدان عمل میں اتاریں اور انہیں اسلام کی نصرت اور پاکستان کی پشت پناہی کے لیے تیار کریں اور انہی اس قابل بنادیں کہ وہ پاکستان میں موجود ہر داخلی و خارجی برائی کا خاتمہ کرکے پاکستانی عوام کو ایک بہترین لیڈرشپ فراہم کریں۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت