• پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی
  • گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان

تازه خبریں

سید حسن نصر اللہ کی تشویشناک حالت سے متعلق خبریں افواہوں کے سوا کچھ نہیں

خبر رساں ایجنسی  کے مطابق،  لبنان کی حزب اللہ تنظیم کے ایک باخبر ذریعے نے اتوار کی شب بتایا ہے سید حسن نصر اللہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور انفلوئنزا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔

مذکورہ ذریعے کا کہنا تھا کہ فلو اور ان کی آواز میں بعض مسائل کی وجہ سے ان کے لیے تقریر کرنا ممکن نہیں تھا، اس لیے جمعہ کی شام حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی تقریر کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس باخبر ذریعے کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل منگل کو آئی آر جی سی کی قدس فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر خطاب کریں گے۔

سید حسن نصر اللہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق 18:00 بجے (تہران کے وقت کے مطابق 19:30) بیروت میں خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صہیونی اور عرب میڈیا نے سید حسن نصر اللہ کی تشویشناک حالت اور خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں داخل ہونے کے بارے میں بے بنیاد خبریں شائع کی تھیں۔a