• علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب
  • اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین و کشمیر کانفرنس

تازه خبریں

صیہونی حکومت ناکامی اور شکست کے دلدل میں پھنسی ہوئی ہے: سید حسن نصر اللہ

صیہونی حکومت ناکامی اور شکست کے دلدل میں پھنسی ہوئی ہے: سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے شام پر صیہونی حملے میں تحریک حزب اللہ کے ایک شہید کمانڈر “وسام حسن طویل” عرف “الحاج جواد” کی یاد میں ہونے والی مجلس ترحیم کے موقع پر اپنے خطاب میں گزشتہ 100 دن میں غزہ کے عوام کی بہادری اور بے مثال مزاحمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام نے صیہونی حکومت کی جارحیت کا بے مثال طریقے سے اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ غاصبوں کو پہنچنے والے نقصان نے ان کے حوصلے پست کئے ہیں اور ناکامی کو جنم دیا ہے جس میں ان کے خلاف مزاحمت کے 100 دن میں 4 ہزار غاصب فوجیوں کے معذور ہونے کا اعلان ہے اور یہ تعداد 30 ہزار تک بڑھ سکتی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے یمن پر حملہ کو “امریکہ اور برطانیہ کی حماقت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کہتا ہے کہ وہ جنگ کو وسعت دینے کی کوشش نہیں کرتا لیکن وہ ایسا کرتا ہے، یہ حماقت ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ صیہونی غاصب حکومت کو ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں لانا اور عالمی رائے عامہ کے سامنے اس کو ملزم قرار دینا ٹھوس وجوہات کی بنا پر، بے مثال ہے اور اس حکومت کو کشیدگی سے دوچار کرنے کا باعث بنا ہے۔