متحدہ طلباء محاذ کا اجلاس بروز جمعرات پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام سیاسی و مذہبی طلباء تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اجلاس کا ایجنڈا صدارت کی منتقلی ، طلباء یونین کی بحالی کے لیے اقدامات اور یونیورسٹیوں میں موجود طلباء کے درپیش مسائل کا جائزہ لینا شامل تھا ۔
پی ایس ایف کے صوبائی صدر برادر موسی کھوکھر متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی صدر منتخب ہوئے اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر برادر سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
نو منتخب صدر و جنرل سیکرٹری نے تمام طلباء تنظیموں کے تعاون سے آگے بڑھنے کا عزم کیا اور ایک لائحہ عمل کے تحت طلباء یونین کی بحالی کے لیے ملک بھر میں موجود طلباء کو اکٹھا کرکے آگے بڑھنے کا عزم ظاہر کیا اور بہت جلد ملک گیر مظاہروں کے ساتھ اعلیٰ حکام سے رابطے بڑھانے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔



