• علامہ شبیر حسن میثمی کی اسپیکر قومی اسمبلی
    راجہ پرویز اشرف سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات
  •  متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کو یکسر مستردکرتے ہیں ، شیعہ علماءکونسل پاکستان
  • متنازعہ ترمیمی بل: علماء و ذاکرین مشاورتی اجلاس کل کراچی میں منعقد ہوگا
  • مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی ی شدید مذمت کرتے ہیں سید راشد حسین نقوی
  • بزرگ علمائے تشیع نے متنازعہ ترمیمی ایکٹ کو مسترد کردیا اعلامیہ جاری
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع ملتان کا ورکر کنونشن منعقد ہوا جس میں مولانا اعجاز حسین بھشتی ضلی صدر ملتان منتخب ہوئے
  • شیعہ علماء کونسل کی زیر نگرانی متنازعہ بل کے سلسلے میں مختلف جماعتوں کا اجلاس
  • علامہ اسد اقبال زیدی کا ضلع دادو کادورہ اسلامی تحریک کے کارکنان سے ملاقات
  • توہین کے متنازعہ بل کو مسترد کرتے ہیں علامہ رمضان توقیر
  • قومی اسمبلی میں متنازعہ قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

تازه خبریں

 سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کا عمل تیز کیا جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

 سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کا عمل تیز کیا جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو وسعت دیتے ہوئے ریلیف کے عمل کو بڑھایا جائے، مخیر حضرات اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ،قائد ملت جعفریہ
 سماجی ا ور رفاہی تنظیمیں اپنے عمل کو تیز کریں اور جس جذبہ کے ساتھ امداد کا آغاز کیااسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے
راولپنڈی/اسلام آباد15ستمبر 2022ء(  جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال پر تبصرہ کرے ہوئے کہا کہ حالیہ ایام میں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر بلوچستان،سندھ ، جنوبی پنجاب اور کے پی کے میں عوام کو بے پناہ نقصانات کا سامنا کر نا پڑا ۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے سیلاب زدگان کے امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوںکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مخیر حضرات، علماء، خطباء، ذاکرین ،تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کو ایک بار پھر متوجہ کیا کہ وہ اپنا تعاون جاری رکھیں ،امدادی کام تیز ترکردیں۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہاکہ پہلا مرحلہ سیلاب متاثرین کی ریسکیو اختتام کے قریب ہے دوسرا مرحلہ ریلیف کا عمل جاری ہے ،بعض مقامات پر سیلاب متاثرین ریلیف کے منتظر ہیں۔سیلاب متاثرین میں 25ہزار کی گرانٹ دینے کا عمل مکمل نہیںہوا اس عمل میں تیزی لائی جائے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا میں جوسیلاب متاثرین شامل نہیںانہیں بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرتے ہوئے 25ہزار روپے کی گرانٹ دی جائے ۔آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ سماجی ا ور رفاہی تنظیمیں اپنے فلاحی عمل کو تیز تر کردیں اور جس جذبہ کے ساتھ انہوںنے سیلاب متاثرین کی امداد کا آغاز کیااُسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ سیلاب متاثرین کو زیادہ سے زیادہ امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔