تازه خبریں

سینیٹ چیئرمین کے عہدہ پر حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق رائے خوش آئندہ ہے، علامہ ساجد نقوی

جعفریہ پریس – اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے چیئرمین سینٹ کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے ضروری ہے کہ تمام طبقات سے باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین سینیٹ کے حوالے سے حکومت و اپوزیشن کے اتفاق رائے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ملک کا مستقبل اور ترقی مضبوط جمہوریت اور جمہوری نظام کے استحکام سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کے دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی اتفاق رائے قائم کیا جائے اور تمام طبقات کو اعتمادمیں لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں من مانے فیصلوں کو مسلط کرنے باعث آج ملک گوناگوں مسائل کا شکار رہا ہے اس لئے اب ماضی کی غلطیوں اور کوتاہیوں کے خاتمے کے لئے تمام معاملات میں باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں۔