سینیٹ کمیٹی کو آرمی چیف کی ان کیمرہ اجلاس میں بریفنگ
سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی ایم او نے بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بارے میں سینٹ کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ کمیٹی کو خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بریف کیا گیا۔ چیئر مین سینٹ میاں رضاربانی نے خارجہ امور اور قومی سلامتی پرپورے ایوان کی کمیٹی کے کردار پر بریف کیا۔ آرمی چیف کے دورے کے حوالے سے ڈی جی ایم او نے تفصیل سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف نےارکان کے سوالوں کےتفصیل سے جواب دیئے۔سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی جبکہ سوال جواب کا سیشن تین گھنٹے پر مشتمل تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےکہاکہ سینیٹ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالےسےتفصیل سے آگاہ کیاگیا۔ ڈی جی ملٹری آپریشن نے نیشنل سکیورٹی کو درپیش خطرات پر بریفنگ دی اور اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ ہم سب کو مل کر چلنا ہے ۔پاکستان ایک مضبوط ملک ہے ۔جب تک ہم متحد ہیں ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔