تازه خبریں

شام:داعش کے راکٹ حملے میں ترکی کے3 فوجی ہلاک

شام:داعش کے راکٹ حملے میں ترکی کے3 فوجی ہلاک
شام کے شمالی علاقے میں شدت پسند تنظیم داعش کے راکٹ حملے میں ترکی کےتین فوجی ہلاک اورپانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ ترک فوج کے بیان کےمطابق شامی شہر “الراعی”کے قریب جھڑپوں کے دوران داعش کے عسکریت پسندوں نے ترکی کے دو ٹینکوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ۔حملے میں شامی حکومت کی مخالف ملیشیاکے دو جنگجو بھی ہلاک ہوئے جو داعش اور کُردوں کے خلاف کارروائی میں ترک فوج کا ساتھ دے رہی ہے۔ترکی نے چوبیس اگست کو شام کے سرحدی علاقے میں داعش اور کُردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔